Profile عکس

Zoheb Veljee

Zoheb Veljee is a rather ‘basic’ man of mild presence and a thinker-gatherer-contributor outlook on life. He is a singer-songwriter, multi-instrumentalist, music producer, policy consultant, and a youth development specialist. While pursuing his Masters degree at Carnegie Mellon University, Zoheb conceived "Global Troubadours" for a class assignment - a social enterprise that would identify, record, and promote musicians who represent a rich cultural heritage but live in remotely located under-served communities. If there are artists out there, unable to afford a studio, his mission was to bring the studio to them (in a bag!). Five years later, he has returned home and finds himself doing exactly that and more – so dreams (and assignments) do come true!

زوہیب ویلجی

کارنگی میلَن یوُنورسٹی میں ماسٹرز کرنے کے دوران ایک کلاس اسائینمنٹ میں اُنہوں نے “گلوبَل ٹروُباڈورز“ کا منصوبہ تشکیل دیا۔ یہ ایک ایسا سماجی منصوبہ تھا جس کے تحت ایسے موسیقاروں کی شناخت ہو، اُن کا اندراج ہو، اور اُنہیں فروغ دیا جائے جو وسیع ثقافتی ورثہ کے نمائندے ہیں، مگر دوردراز واقع ایسی برادریوں میں رہتے ہوں جنہیں نظرانداز کیا گیا ہے۔ اگر ایسے فنکار موجود ہیں جنہیں محض ایک اسٹودیو میسر نہیں، تو زوہیب ویلجی کا مقصد تھا کہ وه اُن تک وه اِسٹوُڈیو پہنچائیں (ایک بیَگ میں!) ۔یہ خواب دیکھنے کے محض پانچ برس بعد وه لوٹ آئے ہیں، اور نہ تو صرف وه سب کچھ کر رہے ہیں جس کا اُنہوں نے خواب دیکھا تھا، بلکہ اُس سے آگے اور بہت کچھ بھی۔ سو خواب اوراسائینمنٹ حقیقت بن بھی جاتے ہیں۔

ENTRIES اندراج